Google Is Working On Option To Record Calls From Phone App

Google Is Working On Option To Record Calls From Phone App

گوگل صارفین اب فون ایپ سے ہی کال ریکارڈ کر سکیں گے

گوگل ایک ایسےفیچر پر کام کر رہا ہے جس سے سے صارفین براہ راست فون ایپ سے ہی کال ریکارڈ کر سکیں گے۔ کمپنی بھارت میں کچھ صارفین کے ساتھ اس کے تجربات کر رہی ہے اور جمعہ   کو اس کا ایک سپورٹ پیج بھی جاری کیا گیا ہے۔
ایکس ڈی اے ڈویلپر نے پچھلے ہفتے ہی بتایا تھا کہ گوگل بھارت میں چند صارفین کے ساتھ ایک پروجیکٹ شروع کر چکا ہے جس سے وہ صارفین   فون سے کی جانے والی اور آنے والی کالزکو فون ایپ سے ہی ریکارڈ کر سکتے ہیں ۔

سٹاک اینڈروئیڈ  ڈیوائسز میں فون ایپ ہی کال کرنے کے لیے ڈیفالٹ ایپلیکیشن ہے ۔ کچھ فون ساز کمپنیاں جیسے سام سنگ اور ہواوے نے اپنی الگ کالنگ ایپ پیش کی ہے۔ گوگل اس فیچر کو  نوکیا صارفین کے ساتھ بھی ٹیسٹ کر رہا ہے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گوگل اس فیچر کو مزید بہت سے صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اس کے لئے ایک سپورٹ پیج پیش بنایاہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کس طرح سے اپنی گفتگو کو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی  نے مطلع کیا ہے کہ یہ فیچر ہر ملک میں دستیاب نہیں ہے ۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کے پاس اس فیچر کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائس کا ہونا بھی ضروری ہے ۔اینڈرائیڈ 9 اور اس سے اوپر کے ورژن پر چلنے والی ڈیوائسز اس فیچر کو سپورٹ کرتی ہیں ۔گوگل نے خاص طور پر ان سمارٹ فون کے نام نہیں بتائے جو اس فیچر کو سپورٹ کرتے  ہیں۔ اس فیچر سے صارفین  کال کے دوران ریکارڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔
کال ریکارڈنگ شروع کرنے کے لیے صارفین کو نیچے دائیں طرف موجود ایک نئے بٹن کو دبانا پڑے گا۔
اس فیچر سے کال کو کال شروع ہونے کے بعد ریکارڈ کیا جا سکتا ہے کال ریکارڈنگ کے بعد ایک نوٹیفیکیشن سے دوسرے صارف کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے۔جب کال ریکارڈنگ بند ہوجاتی ہے تو اس کے بعد نوٹیفیکیشن ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد ریکارڈنگ کو کال ہسٹری میں جاکر سنا جاسکتا ہے۔
کال ریکارڈنگ کا فیچر گروپ کال میں استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔کال کو مائیکروفون بند ہونے یا ہولڈ پر ہونے کی صورت میں بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا۔ گوگل نے سپورٹ پیج میں بتایا ہے کہ کال ریکارڈنگ ہر علاقے میں قانونی نہیں ہے ۔اس کے لئے بہت سے علاقوں میں دوسرے  صارف کو مطلع کرنا ضروری ہے کہ اس کی کال ریکارڈ کی جارہی ہے گوگل نے 2018 میں تھرڈ پارٹی ایپ سے کال کی ریکارڈنگ کو بند کر دیا تھا۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-25

More Technology Articles