Google knows what you bought last summer

Google Knows What You Bought Last Summer

گوگل جانتا ہے کہ پچھلے گرما میں آپ نے کیا خریدار ی کی ہے

ٹیکنالوجی کمپنیاں  صارفین کا کتنا تفصیلی ڈیٹا رکھتی ہیں، اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ اس حوالے سے روز ہی کوئی نہ کوئی خبر آتی رہتی ہے۔
آئی / او 2019 میں  گوگل نے بتایا کہ تھا کہ وہ  کس طرح ڈیٹا کو  منظم کرنے اور صارفین کو ایک جگہ دکھانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن سی این بی سی کی رپورٹ میں گوگل کے ایک ایسے پیج کا پتا چلا ہے، جس تک رسائی آسان نہیں۔
اس پیج کو  Purchases کا  لیبل دیا گیا ہے۔ یہ پیج https://myaccount.google.com/purchases پر دستیاب ہے۔ اس جگہ آپ کی ماضی کی تمام خریداریوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ گوگل آپ کے جی میل ان باکس کو سکین کر  کے رسیدی ای میلز سے خریداری کا ریکارڈ جمع کرتا ہے۔
سی این بی سی کو دئیے گئے بیان میں گوگل نے کہا کہ صارفین کی خریداری کا ڈیٹا اُن صارفین کے سوا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)


گوگل نے یہ بھی بتایا کہ صارفین اس ریکارڈ کو جب چاہیں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
گوگل کے پاس موجود اس خریداری کے ریکارڈ میں خریداری کے حوالے سے تمام معلومات تفصیل سے لکھی ہوتی ہیں۔
اگرچہ گوگل نے خریداری کے ریکارڈ کے ساتھ ریکارڈ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیا ہوتا ہےلیکن اسے ڈیلیٹ کرنا اتنا آسان نہیں۔ Remove Purchase کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک پاپ اپ میسج ظاہر ہوتا ہے۔
اس پاپ اپ میسج میں ایک بٹن کینسل اور دوسرا ویو میل کا ہوتا ۔ خریداری کے ریکارڈ کو ڈیلیٹ کرنے کےلیے پہلے آپ کو ویو میل کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس بٹن پر کلک کرنے سے جی میل میں وہ ای میل کھل جائے گی، جس میں اس خریداری کی رسید ہوگی۔ اس ای میل کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ خریداری کے ریکارڈ کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اس طرح کی ٹریکنگ کو روک سکتے ہیں لیکن خریداری کےپیج پر اس حوالے سے کوئی معلومات یا لنک موجود نہیں۔
Google knows what you bought last summer
تاریخ اشاعت: 2019-05-18

More Technology Articles