Google launches Google Go in India and Indonesia

Google Launches Google Go In India And Indonesia

گوگل نے بھارت اور انڈونیشیا میں گوگل گو لانچ کر دیا

گوگل نے گوگل سرچ ایپ کے سٹریم لائن ورژن گوگل گو کو لانچ کر دیا ہے۔ اسےخاص طور پر اینڈروئیڈ گو ایڈیشن کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ ایپ فی الحال انڈونیشیا اور بھارت میں ہی دستیاب ہے۔
گوگل گو اُن صارفین کے لیے ہے جو سست انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتے ہیں یا انہوں نے تازہ تازہ انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کو اوپن کرنے پر سرچ، وائس سرچ، امیج سرچ، سرچ فار جف، ویڈیوز، ٹرانسلیشن اور دیگر کئی آپشن آتے ہیں۔


یہاں آپ ایک بڑی لسٹ سے منتخب کر کے اپنی پسندیدہ سروسز کے شارٹ کٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وہ ایپ انسٹال ہوگی تو اس کے شارٹ کٹ پر کلک کرنے سے وہ لانچ ہو جائے گی ورنہ آپ ایپ کی ویب سائٹ تک پہنچ جائیں گے۔
اس ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ اس میں ایک ساتھ دو زبانوں میں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ سرچ رزلٹس کو دو زبانوں میں سوائپ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-07

More Technology Articles