Google Maps AR navigation is now rolling out

Google Maps AR Navigation Is Now Rolling Out

لوکل گائیڈز کے لیے گوگل میپس اے آر نیوی گیشن فیچر جاری کر دیا گیا

گوگل میپس اور سٹریٹ ویو کے بعد کمپنی ان دونوں کا ہی مکس فیچر متعارف کرا رہی ہے۔گوگل نے لوکل گائیڈز کے لیے آگمنٹڈ رئیلٹی  کا فیچر جاری کر دیا ہے۔لوکل گائیڈ میپس کے اندر کمیونٹی ریویورز کا گروپ ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو تمام صارفین کےلیے جاری کرنے سے پہلے اس کے مزیدتجربات کیے جائیں گے۔
اس ایپ کے کام کرنے کا طریقہ کار کافی سادہ ہے۔

(جاری ہے)

جب آپ اسے چلائیں گے تو گوگل چاہے گا کہ آپ ارد گرد دیکھ کر ایپ  میں موجود تیر کے نشان کی پیروی کرتے ہوئے  عمارتوں کو پہچانیں۔جب آپ چل رہے ہونگے تو فون میں ظاہر ہونے والی پرامپٹ فون کو نیچے کر لینے کا کہے گی۔ گوگل نہیں چاہتا کہ موبائل میں دیکھ کر چلتے ہوئے آپ کسی سے جا ٹکرائیں۔
اگرچہ اے آر فیچر ابھی تو سمارٹ فونز کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن مستقبل میں جب وئیر ایبل ڈیوائسز عام ہوجائیں گے، یہ فیچر مزید فائدہ مند ہوگا۔انجان شہروں میں گھومتے ہوئے یہ فیچر صارفین کی زیادہ بہتر رہنمائی کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-11

More Technology Articles