Google Maps borrows Lens tech to highlight popular restaurant dishes

Google Maps Borrows Lens Tech To Highlight Popular Restaurant Dishes

گوگل میپس اب لینز ٹیکنالوجی سے ریسٹورنٹ کے مشہور کھانے دکھائے گا

گوگل نے پچھلے سال آئی او  کانفرنس میں لینز میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں۔گوگل نے  آپ کے فون کے کیمرے کو سرچ ٹول میں بدل دیا تھا۔ اس فیچر کا ایک استعمال یہ بھی ہے کہ اب آپ ریسٹورنٹ کے مینو کی طرف کیمرہ کریں گے تو  یہ آپ کو ریسٹورنٹ کے مشہور کھانے بھی دکھائے گا اور مینو کا ترجمہ بھی کرے گا۔ گوگل نے اب اس فیچر کو گوگل میپس میں  مزید مفید بنایا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل میپس میں اس فیچر کا استعمال یوں ہوگا کہ  جب آپ گوگل میپس میں ریسٹورنٹ تلاش کریں گے تو  یہ آپ کو قریبی ریسٹورنٹس بھی دکھائے گا اوراس کے ساتھ مینو بھی دکھائی دیں گے۔ اگر آپ مینو پر ٹیپ کریں تو گوگل میپس آپ کے لیے مینو کی تصاویر ظاہر کرے گا لیکن شرط یہ ہے کہ اس ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر پہلے کسی صارف نے بنائی ہوں۔یہاں آپ ایکسپلورر ڈشز کے نام سے  مختلف کھانے دیکھ سکیں گے ۔
کھانوں کو تلاش کرتے ہوئےآپ گوگل ٹرانسلیٹ سے کھانوں کے نام کا ترجمہ اپنی مقامی زبان میں بھی کرسکیں گے۔
اس فیچر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح گوگل  مختلف ایپس کے مختلف فیچرز ایک ساتھ یکجا کر کے صارفین کے تجربے کو بہتر بنا رہا ہے۔یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ 
تاریخ اشاعت: 2020-03-09

More Technology Articles