Google Maps now gives info on buses and long-distance trains in India

Google Maps Now Gives Info On Buses And Long-distance Trains In India

گوگل میپس اب بسوں اور طویل فاصلے تک چلنے والی ریلوں کے اوقات بھی بتائے گا

گوگل میپس نے بھارتی صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے وہ ملک کے دس بڑے شہروں میں چلنے والی  بسوں  او رریلوں کے اوقات رئیل ٹائم میں   جان سکیں گے۔میپس میں مکسڈ موڈ سفری روٹس بھی شامل کیےگئے ہیں، جس میں آٹو رکشا اور پبلک ٹرانسپورٹ کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
گوگل لائیو ٹریفک ڈیٹا اور پبلک بس شیڈول  سے گوگل میپس اب سفری وقت میں درست تاخیر کا اندازہ لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل میپس کا یہ فیچر ابھی بنگلور، ممبئی، حیدرآباد، پونے، لکھنؤ، چنائی، میسور، کوئمبتور  اور سورت میں متعارف کرایا گیا ہے۔اصل میں یہ دنیا کے پہلے شہر ہیں، جہاں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین ریلوں کےا وقات کار کی درست معلومات بھی لے سکتے ہیں۔یہ فیچر Where is My train app کی مدد سے بنایا گیا ہے۔اس ایپ کو گوگل نےپچھلے سال خریدا تھا۔
مکسڈ موڈ ڈائریکشنز رزلٹس اب آٹو رکشا  کے بارے میں بھی بتائیں گے۔تاہم یہ فیچر ابھی صرف دہلی اور بنگلور میں جاری کیا گیا ہے۔بتدریج انہیں دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-10

More Technology Articles