Google Maps now lets you share real-time location with friends

Google Maps Now Lets You Share Real-time Location With Friends

گوگل نے گوگل میپس میں دوستوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں لوکیشن شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل میپس اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اب رئیل ٹائم میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔
لوکیشن شیئر کرنے کے لیے صارفین کو سائیڈ مینو کھولنا ہوگا یا پھر نیلے رنگ کے ڈاٹ، جو آپ کی لوکیشن ظاہر کرتا ہے، کو ٹیپ کرناہوگا۔سائیڈ مینو کھول کر Share location پر ٹیپ کر کے Who to share with اور، کتنی مدت کے لیے شیئر کرنی ہے ، کو منتخب کرنا ہوگا۔

لوکیشن شیئر کرنے کے بعد سب سے اوپر قطب نما کے اوپر ایک آئیکون نظر آ ئے گا جو ظاہر کرے گا کہ آپ کی لوکیشن شیئر کی جا رہی ہے۔ لوکیشن شیئر کرنے کے بعد صارفین اسے جب چاہیں ختم کر سکتے ہیں۔
صارفین اپنے رابطہ نمبروں یعنی دوستوں اور فیملی کو میسنجر ایپ سے لنک بھیج کر اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب صارفین اپنی لوکیشن شیئر کریں گے تو ان کے دوست ایپ میپ پر لوکیشن دیکھ سکیں گے۔


گوگل میپ کے صارفین اپنا سفر اور متوقع آمد کا وقت بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں نیوی گیشن سکرین پر سب سے نیچے More بٹن پرٹیپ کرنے کے بعد Share trip پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے دوست کسی مقام پر آپ کی آمد کا متوقع وقت بھی جا سکیں گے۔ آپ کےمنزل مقصود پر پہنچنے کے بعد شیئرنگ خود بخود ختم ہو جائے گی۔
گوگل میپس کے یہ فیچر بتدریج اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ شیئر کی ہوئی لوکیشن کو دوسرے افراد اینڈروئیڈ، آئی فون، موبائل ویب اور ڈیسک ٹاپ پر بھی دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-24

More Technology Articles