Google Maps now shows a travel time graph to your destination

Google Maps Now Shows A Travel Time Graph To Your Destination

گوگل میپ اب سفر کے دورانیے کو گراف میں ظاہر کرے گا

گوگل نے گوگل میپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ یہ فیچر امریکا اور برطانیہ میں تو فعال ہو گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ڈرائیونگ ڈائریکشن کی طرف دیکھتے ہوئے آپ نیچے والی بار کو سوائپ اپ کر کے چیک کرسکتے ہیں کہ حالیہ چند گھنٹوں کے دوران ،سفر کا متوقع دورانیہ تبدیل تو نہیں ہوگیا۔

(جاری ہے)


یہ فیچر رش والی جگہوں کی طرف ڈرائیو کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس فیچر میں میپ آپ کو ایک وژیول دکھا کر مشورہ دے گا کہ ٹریفک سے بچنے کے لیے آپ ایک گھنٹے بعد سفر کریں۔
جلد ہی گوگل یہ فیچر اُن بڑے شہروں میں متعارف کرائے گا جہاں سفر کا بڑا ذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے۔ گوگل میپس کا یہ فیچر HereWeGo میپس پہلے سے ہی فراہم کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-18

More Technology Articles