Google new notifications for Gmail warn you of security risks

Google New Notifications For Gmail Warn You Of Security Risks

جی میل کے لیے نئے نوٹیفیکیشنز صارفین کو خطرات سے باخبر کریں گے

جی میل کے نئے نوٹیفیکیشن سسٹم کی بدولت گوگل صارفین کو غیر محفوظ سروسز کی جانب سے موصول ہونے والی ای میلز اور لنک کھولنے پر خبردار کرے گا۔ جی میل غیر محفوظ سروسز کی طرف سے بھیجی گئی تمام ای میل اور لنک کھولنے پر سرخ ان لاک آئیکون دکھا کر صارفین کو خبردار کرے گا۔

(جاری ہے)

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے ڈیڑھ مہینے پہلے اس سروس کو شروع کیا تھا، جس کے بعد محفوظ سروسز کی طرف سے ای میلز میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

کروم میں غیر محفوظ ویب سائٹ کو دیکھنے پر گوگل وارننگ دکھاتا ہے، اسی فیچر کو گوگل جی میل میں متعارف کرا رہا ہے۔اب ایسے صارفین جو گوگل کروم استعمال نہ بھی کر رہے ہوں، ای میل میں موصول ہونے والے غیر محفوظ لنک کو کھولنے ہی الرٹ دیکھیں گے، جس میں انہیں گوگل کی جانب سے خبردار کیا گیا ہو گا۔

Google new notifications for Gmail warn you of security risks
تاریخ اشاعت: 2016-03-25

More Technology Articles