Google Now Launcher will die by the end of March

Google Now Launcher Will Die By The End Of March

گوگل جلد ہی گوگل ناؤ لانچر کو ختم کر دے گا

گوگل پلے سٹور پر اس وقت گوگل کے دو لانچر ہے۔ ایک گوگل ناؤ لانچر ہے جبکہ دوسرا پکسل لانچر ہے۔ پکسل لانچر تو ظاہر ہے کہ صرف پکسل ڈیوائسز کے لیے ہےجبکہ گوگل ناؤ لانچر کو ختم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ گوگل ناؤ لانچر کو اسی سہ ماہی کے آخر (31 مارچ تک) ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


ذرائع کے مطابق گوگل نے اپنے گوگل موبائل سروس پارٹنرز کو ای میل کر کے گوگل ناؤ لانچر کو پلے سٹور سے ختم کرنے کا عندیہ دیاہے۔
ایسی کمپنیاں جو لانچر کےفیچر، جیسے انفارمیشن کارڈز، کو استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، وہ اس کا استعمال جاری رکھ سکتی ہیں مگر یہ لانچر عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-03

More Technology Articles