Google opens its own studio for Stadia games in Montreal

Google Opens Its Own Studio For Stadia Games In Montreal

گوگل مونٹریال میں سٹیڈیا کے لیے اپنا سٹوڈیو کھول رہا ہے

گوگل ،مونٹریال، کینیڈا میں سٹیڈیا کے لیے اپنا پہلا سٹوڈیو کھولے گا۔ یہاں پر صرف گوگل سٹیڈیا کے لیے گیمز ڈویلپ کی جائیں گی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سٹوڈیو کب تک آپریشنل ہوگا۔
مونٹریال میں  دوسرے گیمز ڈویلپر جیسے یوبی سوفٹ، گیم لوفٹ اور ای اے کی برانچیں ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیدیا گیمز اینڈ انٹرٹینمنٹ کی  سربراہ جیڈ ریمنڈ کے مطابق گوگل گیمز کی ڈویلپمنٹ کو اسی طرح تبدیل کرنا چاہتا ہے جیسے سٹیڈیا  کھلاڑیوں کے گیمز تک رسائی اور گیم کھیلنے کے تجربے کو تبدیل کر رہاہے۔


نئے سٹوڈیو کے لیے گوگل نے ملازمین کے اشتہار دینے بھی شروع کر دئیے ہیں۔ جیڈ کا کہنا ہے کہ  نئے  اور منفرد  گیمنگ کے تجربے کی تخلیق کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
گوگل کی گیم سٹریمنگ سروس سٹیڈیا کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-26

More Technology Articles