Google Phone app gets dedicated 'Video call' option

Google Phone App Gets Dedicated 'Video Call' Option

گوگل فون ایپ میں الگ سے ویڈیو کال آپشن شامل کر دیا گیا

گوگل نے اپنی فون ایپ میں الگ سے ویڈیو کال آپشن شامل کر دیا ہے۔ یہ آپشن نارمل کال کے دوران نظر آئے گا۔اس پر ٹیپ کرنے سے گوگل کی ڈواؤ ایپلی کیشن لانچ ہو جائے گی اور آپ ویڈیو کال پر سوئچ کر جائیں گے۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ گوگل نے فون ایپلی کیشن اور گوگل ڈواؤ کو آپس میں پہلے ہی مربوط کر دیا تھا لیکن اسے استعمال کرنے کا آپشن دستیاب نہیں تھاتاہم اب ویڈیو کال آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔


کال کے دوران نئے آپشن پر ٹیپ کرنے سے کالر کا ویڈیو کیمرہ لانچ ہوجاتا ہے جبکہ کال ریسیو کرنے والے کے پاس بھی گوگل ڈواؤ لانچ ہوجاتی ہے۔اس پراسس کے دوران موجودہ کال تو ڈس کنکٹ ہو جاتی ہے لیکن ڈواؤ پر نئی کال شروع ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس پراسس سے آپ کے کال لاگ میں دو کالز کے اندراج ہوتے ہیں۔ ایک نارمل کال کا اور دوسرا ویڈیو کال کا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-15

More Technology Articles