Google Photos app hits 1 billion installs on Play Store

Google Photos App Hits 1 Billion Installs On Play Store

پلے سٹور سے گوگل فوٹوز ایک ارب بار انسٹال ہو چکی ہے

گوگل فوٹوز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پلے سٹور اندراج کے مطابق یہ ایپلی کیشن ایک ارب بار انسٹال ہو چکی ہے۔گوگل فوٹوز کو دو سال پہلےلانچ کیا گیا۔ دو سال میں ایک ارب انسٹال زبردست پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)


حال ہی میں گوگل آئی /او کانفرنس کے دوران کمپنی نے بتایا تھاکہ گوگل فوٹوز کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 50کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ یہ تعداد پچھلے سال 30 کروڑ تھی۔
گوگل فوٹوز میں میں روز بروز نئے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ گوگل نے ایپلی کیشن میں آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین مین ویو سے مخصوص تصاویر کو چھپا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-27

More Technology Articles