Google Photos getting even better for pet lovers

Google Photos Getting Even Better For Pet Lovers

پالتو جانوروں کی تصاویر بنانے والوں کے لیے گوگل فوٹوز کا زبردست فیچر

گوگل فوٹوز گوگل کی بہترین سروسز میں سے ایک ہے۔ اس کا سب سے اہم فیچر لامحدود ہائی کوالٹی تصاویر کو سٹوریج کی فکر کے بغیر آن لائن محفوظ کرنا ہے۔اس کے علاوہ بھی گوگل فوٹوز  میں بہت سے فیچرز ہیں۔ اس میں صاارفین مخصوص تصاویر سرچ کر سکتےہیں، انہیں شیئر کر سکتےہیں اور انہیں کلپس میں کنورٹ کر سکتے ہیں۔
آپ میں سے اکثر صارفین نے گوگل فوٹوز کی بنائی ہوئی خودکار ویڈیو دیکھی ہونگی۔

گوگل کا  الگورتھم مخصوص جگہ، تقریب یا وقت کی ایک سی تصویروں کو لے  اور ان پر ان کے مطابق تھیم اپلائی کر کے انہیں  خود کار ویڈیو میں بدل دیتا ہے۔گوگل کا الگورتھم مختلف جانوروں یا ایک ہی جانور کی مختلف نسلوں کی شناخت بھی کر سکتا ہے۔
اب کچھ صارفین نے بتایا کہ ہے کہ گوگل نہ صرف پالتو جانوروں کی  تصاویر کو کلپ میں بدل رہا ہے بلکہ کلپ پر جانوروں کےمتعلق گانوں کی تھیم بھی اپلائی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ریڈٹ  صارف کا کہنا ہے کہ گوگل نے اس کے کتوں کی تصویروں سے ایک ویڈیو بنائی اور اس پر کتوں کے بھونکنے کی آواز جیسا گانا اپلائی کردیا۔ اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ گوگل فوٹوز نے اس کی بلیوں کی تصویروں سے خود کار ویڈیو بنائی اور ویڈیو میں میاؤ ں میاؤں گانے کی تھیم اپلائی کر دی۔
گوگل نے اگرچہ گوگل فوٹوز کے لیے مخصوص اپ ڈیٹس کا اعلان نہیں کیا لیکن  گوگل خود کار میڈیا  فائلز کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے گوگل بہت سی نئی تھیمز کے ساتھ ہمیں حیران کرنے والا ہے۔ امید ہے کہ  پالتو جانور رکھنے والے تمام صارفین جلد ہی زبردست تھیمز پر مشتمل خود کار ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-11

More Technology Articles