Google Photos Live Albums has a 10,000-photo limit

Google Photos Live Albums Has A 10,000-photo Limit

گوگل فوٹوز لائیو البم میں تصاویر کی حد 10 ہزار ہوتی ہے

لائیو البمز گوگل فوٹوز صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ہے۔ اس فیچر سے آپ کسی بھی البم کو لائیو البم میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے بعد اس البم میں آپ کے منتخب کردہ افراد کی تصاویر ہی نظر آئیں گی۔
لائیو البمز میں فوٹوگرافرز حضرات کے لیے ایک مایوس کن خبر بھی ہے۔ اس البم میں آپ صرف 10 ہزار فوٹوز یا تصاویر شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد لائیو البم پاز (pause) کا نوٹس ظاہر کرنا شروع کر دیتا ہے۔
البم کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آپ کو اس میں سے تصویریں ڈیلیٹ کرنا پڑیں گی۔

(جاری ہے)


عام صارفین کے لیے تو یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ہر منظر یا ہر نئی جگہ پر تصویر بنانے والے افراد اور فوٹو گرافروں کو اس سے مسئلہ ضرور ہوگا۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ گوگل فوٹوز خود سے خراب تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کرتا بلکہ یہ کام صارفین کو خود کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ کسی دوسرے شخص سے البم شیئر کرنے کی صورت میں تصویروں کی حد 20 ہزار ہوتی ہے۔ یعنی دونوں صارف دس دس ہزار تصاویر شامل کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں تصویروں والے البم میں کچھ گوگل فوٹوز فیچر کام نہیں کرتے تاہم گوگل نے ان فیچرز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-28

More Technology Articles