Google Photos now offers archive suggestions

Google Photos Now Offers Archive Suggestions

گوگل فوٹوز اب آرکائیو کے لیے تجاویز بھی دے گا

گوگل نے فوٹوز ایپ میں ایک نئے فیچرکی تصدیق کی ہے۔ گوگل فوٹوز کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں گوگل نے بتایا کہ ہے ایپلی کیشن میں اب صارفین کو آرکائیو کی جانے والی تصاویر کی تجاویز بھی ملیں گی، جس کے بعد صارفین زیادہ سے زیادہ تصاویر کو آکارئیو کر کے مین ویو میں جگہ بچا سکیں گے۔
گوگل نے پچھلے ہفتے ہی فوٹوز ایپ میں آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر سے صارفین مین ویو میں نظر آنے والی تصاویر میں سے تصاویر منتخب کر کے چھپا سکتے ہیں، جس کے بعد وہ تصاویر مین ویو میں نظر نہیں آتیں ۔

(جاری ہے)

صارفین کو آرکائیو کی ہوئی تصاویر دیکھنے کےلیے مینو میں سے آرکائیو میں جانا پڑتا ہے۔
نئے فیچر سے ایپلی کیشن کی اسٹنٹ ٹیب میں کارڈ کی شکل میں تجاویز سامنے آئیں گی،جس کے بعد صارفین چاہیں تو اِن تما تصاویر کو ایک ساتھ ہی آرکائیو کر سکیں گے۔

نیا فیچر تمام صارفین کےلیے جاری کر دیا گیا ہے

تاریخ اشاعت: 2017-06-04

More Technology Articles