Google Photos users can now mark photos as favorites

Google Photos Users Can Now Mark Photos As Favorites

گوگل فوٹوز کے صارفین اب تصاویر کو پسندیدہ کے طور پر بھی نشان زد کر سکیں گے

گوگل نے اپنی فوٹوز ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اس نئے فیچر سے آپ تصاویر کو پسندیدہ یعنی فیورٹ کے طور نشان زد کر سکیں گے۔ گوگل فوٹو نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا۔
کسی بھی تصویر کو پسندیدہ بنانے کےلیے صارفین کو تصویر کو فل سکرین موڈ میں کھولنا پڑے گا اور اس کے بعد سب سے اوپر دائیں جانب ظاہر ہونے والے سٹار پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔

پسندیدہ تصاویر کو دیکھنےکے لیے صارفین کو البم کی ٹیب کا وزٹ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ گوگل نے یہ بھی اعلان کیا کہ صارفین اپنے ساتھ شیئر کی ہوئی تصاویر کو ہارٹ کے نشان پر ٹیپ سے کر پسندیدگی کا اظہار کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-22

More Technology Articles