Google Photos will save you data by caching videos you've watched

Google Photos Will Save You Data By Caching Videos You've Watched

گوگل فوٹوز دیکھی ہوئی ویڈیوکے کیشے سے صارفین کی بینڈوڈتھ کو بچائے گا

گوگل فوٹوز کی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں ایپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایاگیا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کے مطابق گوگل فوٹوز آپ کی دیکھی ہوئی ویڈیوز کو اپنے کیشے میں محفوظ کر لے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک بار دیکھی ہوئی ویڈیو کو آپ دوبارہ دیکھنا چاہیں اور آپ انٹرنیٹ کنکشن سے نہ بھی جڑے ہوں تو کیشے سے ویڈیو کو دوبارہ پلے کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


گوگل فوٹوز ویڈیو کےکیشے کو موبائل ڈیوائس میں ہی محفوظ کرے گا اس لیے یہ فیچر صارفین کے فون کی سٹوریج پر بوجھ بھی بن جائے گا تاہم ایسے صارفین جو مہنگا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، وہ اس فیچر سے کافی خوش ہیں کیونکہ موبائل کے کیشے کو صاف کر کے سٹوریج بحال کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے لیکن موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے بار بار ویڈیو دیکھنا کافی مہنگا سودا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-06

More Technology Articles