Google Pixel 2 officially discontinued

Google Pixel 2 Officially Discontinued

گوگل پکسل 2 کو باضابطہ طور پر بند کر دیاگیا

گوگل پکسل 2 اور گوگل پکسل 2 ایکس ایل کا خاتمہ اب نزدیک ہی ہے۔ یہ دونوں فون کمپنی کے سٹور سے غائب ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں فون اکتوبر 2017ء میں جاری کیےگئے تھے۔ پچھلے کچھ ماہ میں گوگل نے  دوسری نسل کے پکسل فونز کو انتہائی رعایتی قیمت پر فروخت کیا ہے، جس سےا یسا لگتا تھا کہ گوگل اپنا بقیہ سٹاک ختم کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے کی وجہ بظاہر یہی ہے کہ گوگل اب پکسل 3 اے اور پکسل 3 اے ایکس ایل لانچ کرنا چاہتا ہے۔


پکسل 2 فیملی کی خاص بات ان  میں فوٹو گرافی کی بہترین صلاحیت  اور امیج پروسیسنگ سافٹ وئیر تھا۔ اس فون کا ایک فیچر ایکٹیو ایج بھی تھا۔ اس  فیچر سےآپ فون کی سائیڈوں کو  دبا کر گوگل اسسٹنٹ کو ایکٹیو کر سکتے تھے۔
ایسے صارفین جن کے پاس  پکسل 2 فونز ہیں، گوگل انہیں  سپورٹ فراہم کرتا رہے گا اور اگلے سال بھی اسے اینڈروئیڈ کے اگلے ورژن پر اپ گریڈ کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-02

More Technology Articles