Google Search adds new tab to personalize search results

Google Search Adds New Tab To Personalize Search Results

گوگل سرچ میں پرسنلائزڈ سرچ رزلٹ کے لیے نئی ٹیب شامل کر دی گئی

اب موبائل براؤزر یا ڈیسک ٹاپ پی سی پر گوگل کریں تو گوگل ایک نئی پرسنل ٹیب بھی دکھائے گا۔ اس ٹیب میں صارف کی ای میل، فوٹوزاور کیلنڈر سے نتائج ظاہر ہونگے۔اس سے پہلے بھی گوگل صارفین کو اُن کی تصاویر بھی سرچ رزلٹ میں شامل کر کے دکھاتا تھا، لیکن اب ہر بار ہی ایسا ہوگا۔

(جاری ہے)

اب جب بھی آپ دیکھنا چاہیں کہ گوگل نے آپ کےاکاؤنٹ سے کیا کچھ سرچ رزلٹ میں شامل کیا تو More کے ٹیب پر کلک کر کےگوگل فوٹوز، کیلنڈر یا جی میل کے نتائج دیکھ سکیں گے۔

ان تمام نتائج کےنیچے لکھا ہوگا کہ صرف آپ ہی ان رزلٹس کو دیکھ سکتےہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نتائج ہر کسی کے لیے نہیں ہونگے، انہیں دیکھنے کے لیے آپ کو لاگ ان رہنا پڑے گا۔ذاتی سرچ رزلٹ کے نیچے بھی گوگل اشتہارات دکھائے گا۔ ابھی یہ فیچر اینڈروئیڈ ایپ میں متعارف نہیں کرایا گیا۔ اس کے لیے آپ کو موبائل براؤزر استعمال کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles