Google shuts down its Trips travel planning app

Google Shuts Down Its Trips Travel Planning App

گوگل نے اپنی ٹرپس ٹریول پلاننگ ایپ کو ختم کر دیا ہے

گوگل نے  اپنی ایک اور ایپلی کیشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔5 اگست سے گوگل  نے اپنی ٹرپ (Trip) ٹریول ایپ کو ختم کر دیا ہے۔گوگل نے اس ایپ کے کئی فیچر گوگل میپس اور گوگل سرچ  میں شامل کر دئیے ہیں۔یعنی اب آپ ٹرپ ایپس کے فیچر دوسری ایپس میں استعمال کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ اب   صارفین کی محفوظ کی ہوئی جگہیں اور ریزروریشن  اس وقت تک سرچ میں محفوظ رہیں گی، جب تک وہ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ صارفین جلد ہی سرچ سائٹ کے ٹریول پورٹل سے نوٹس کو شامل یا ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔مستقبل قریب میں صارفین  گوگل میپس میں ٹرپ کی ریزوریشن کے فیچر استعمال کر  سکیں گے، جس کے بعد صارفین کی بکنگ آف  لائن بھی دستیاب ہوگی۔
گوگل کی یہ ٹرپ ایپ 3 سال پہلے متعارف کرائی تھی۔ اس ایپ کے  بہت سے فیچر اب سرچ اور گوگل میپس میں شامل کر دئیے گئے ہیں، اس لیے گوگل  کو بظاہر ایک الگ ایپ کی ضرورت نہیں، جس کی وجہ سے ٹرپ کو بند کرنا ہی بہتر سمجھا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-07

More Technology Articles