Google Stadia cloud gaming service launches in November, here are all the details

Google Stadia Cloud Gaming Service Launches In November, Here Are All The Details

گوگل سٹیڈیا گیمنگ سروس نومبر میں لانچ کی جائے گی

گوگل نے مارچ میں سٹیڈیا کے بارے میں بتایا تھا۔ یہ کلاؤڈ بیسڈ گیمنگ سروس ہے جو گیمز کو آپ کے ٹی وی، کمپیوٹر اور سمارٹ فونز پر سٹریم کرے گی۔ ان گیمز کو کھیلنے کے لیے آپ کو انتہائی قیمتی ہارڈ وئیر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
گوگل سٹیڈیا نومبر میں  لانچ کیا جائے۔اسے پہلے بیلجیم، فن لینڈ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، نیدر لینڈ، ناروے، سپین، سوئیڈن، برطانیہ اور امریکا میں جاری کیا جائے گا۔

گوگل سٹیڈیا میں Stadia Base فری سروس ہوگی جبکہ Stadia Pro کی فیس 9.99 ڈالر ماہانہ ہوگی۔ تاہم سٹیڈیا بیس  2020 میں دستیاب ہوگی۔اگر آپ اس سال سٹیڈیا پرو میں سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں تو آزادانہ طور پر ایسا ممکن نہیں۔ آپ کو 129 ڈالر میں ایک بنڈل، جسے سٹیڈیا فاؤنڈرز ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے، لینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

  بنڈل کے پری آرڈر گوگل سٹور پر شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بنڈل محدود ایڈیشن  نائٹ بلیو سٹیڈیا کنٹرولر، کروم کاسٹ الٹرا،  تین ماہ کے لیے سٹیڈیا پرو سبسکرپشن اور  Destiny 2: The Collection تک رسائی پر مشتمل ہے۔اس کے ساتھ آپ کو ایک بڈی پاس (Buddy Pass) بھی ملے گا، جس سے آپ اپنے دوست کو 3 ماہ کے لیے  سٹیڈیا  سبسکرپشن کا تحفہ دے سکتے ہیں۔
سٹیڈیا بیس پلان میں صارفین بس 1080p ریزولوشن اور سٹیریو ساؤنڈ تک محدود رہیں گے جبکہ پرو صارفین 60fps پر 4K HDR کے ساتھ 5.1 سراؤنڈ ساؤنڈ سے لطف اندوز ہونگے۔
سٹیڈیا کو زیادہ سے زیادہ ریزولوشن میں استعمال کرنے کے لیے آپ کا انٹرنیٹ کنکشن 35Mbps کا ہونا چاہیے جبکہ کم ریزولوشن بیس سٹیڈیا کے لیے 5Mbps کنکشن بھی کافی ہے۔
یاد رہے کہ 9.99 ڈالر ماہانہ میں سٹیڈیا پرو سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد آپ کو گیمز کے لیے بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔ سٹیڈیا بیس کے صارفین بھی ادائیگی کر کے ہی گیمز کھیل سکیں گے۔ تاہم پرو صارفین مفت جاری ہونے والی گیمز کھیل سکتے ہیں اور منتخب گیمز خریدنے پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت سٹیڈیا بیس صارفین کے لیے نہیں ہوگی۔
بدقسمتی سے گوگل نے ایک بار پھر نہیں بتایا کہ سٹیڈیا میں شامل ہر گیم کی فیس کتنی ہوگی۔
ابتدا میں گوگل سٹیڈیا میں 31 ٹائٹل دستیاب ہونگے۔ ان میں Dragon Ball Xenoverse 2، Doom Eternal، Doom (2016)، Rage 2، The Elder Scrolls Online، Wolfenstein: Youngblood، Destiny 2، Get Packed، Grid، Metro Exodus، Thumper، Farming Simulator 19، Baldur’s Gate III، Power Rangers: Battle for the Grid، Football Manager، Samurai Shodown، Final Fantasy XV، Tomb Raider: Definitive Edition، Rise of the Tomb Raider، Shadow of the Tomb Raider، NBA 2K، Borderlands 3، Gylt، Mortal Kombat 11، Darksiders Genesis، Assassin’s Creed: Odyssey، Just Dance، Tom Clancy’s Ghost Recon: Breakpoint، Tom Clancy’s The Division 2، Trials Rising، اورThe Crew.شامل ہیں۔

آپ سٹیڈیا کو کمپیوٹر پر کروم کی کے ذریعے اور ٹی وی پر کروم کاسٹ الٹرا اور سٹیڈیا کنٹرولر کے ذریعے بھی استعمال کر سکتےہیں۔ سمارٹ فونز میں یہ صرف پکسل 3، 3 ایکس ایل، 3 اے اور 3 اے ایکس ایل پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سٹیڈیا کنٹرولر کو الگ سے 69 ڈالر میں بھی خریدا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-11

More Technology Articles