Google Tez mobile payments service launched in India

Google Tez Mobile Payments Service Launched In India

گوگل نے بھارت میں ”گوگل تیز“ موبائل پے منٹ سروس لانچ کردی

پچھلے کچھ عرصے سے افواہیں سامنے آ رہی تھیں کہ گوگل بھارت میں ایک نئی پے منٹ سروس شروع کرنے والا ہے۔ یہ افواہیں سچ ثابت ہوئیں ۔ گوگل نے بھارت میں ”تیز“ کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کی صورت میں ایک پے منٹ سروس شروع کر دی ہے۔اس پے منٹ سروس کا مقصد رقم کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس سروس سے صارفین اپنے گھروں کو پیسے بھیج سکتےہیں، دوست آپس میں کھانے کی رقم تقسیم کر سکتے ہیں، چائے والے کو رقم کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

اس سروس سے چھوٹی یا بڑی ہر طرح کی ادائیگی صارفین کے بنک اکاؤنٹ سے ہو جاتی ہے۔
گوگل تیز ایپلی کیشن بھارتی حکومت کے یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ یہ یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس کی سپورٹ والے تمام بنکوں کے صارفین کے لیے ہے۔

(جاری ہے)


گوگل نے پےمنٹ سروس میں سیکورٹی کا بھی اچھا خاصا خیال رکھا ہے۔ اس میں ادائیگی یوپی آئی پن کی وجہ سے محفوظ ہے اور یہ ایپلی کیشن گوگل پن یا سکرین لاک کے طریقے ، جیسے فنگر پرنٹ، سے محفوظ کی گئی ہے۔


اس سروس میں ایک فیچر کیش موڈ کا بھی ہے۔ اس سے صارفین زیادہ تیزی سے تیز صارف تک رقم بھیج سکتےہیں اور اس کے لیے صارفین کو ذاتی تفصیلات بتانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صارفین تیز سروس سے آن لائن سٹورز سے بھی خریداری کر سکتے ہیں لیکن اس کی سپورٹ رکھنے والے آن لائن سٹورز کی تعداد ابھی کافی محدود ہے۔کاروباری حضرات تیز فار بزنس سے اپنی وصولیاں آسان بنا سکتے ہیں۔اس یپلی کیشن میں انگریزی، ہندی، بنگالی، گجراتی، کناڈا، مراٹھی، تامل اور تیلگو زبانوں کی سپورٹ شامل ہے۔ یہ سروس اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

Google Tez mobile payments service launched in India
تاریخ اشاعت: 2017-09-18

More Technology Articles