Google To Launch Its Own Snapchat Competitor

Google To Launch Its Own Snapchat Competitor

گوگل جلد ہی سنیپ چیٹ کے مقابلے میں اپنی ایپلی کیشن متعارف کرائے گا

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ جلد ہی سنیپ چیٹ ڈسکور کی طرح ایک نیوز سروس متعارف کرائے گی۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق الفابیٹ کے اس پراجیکٹ کا نام Stamp ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل, پبلیشرز کے ساتھ Stamp نامی پراڈکٹ پر کام کر رہا ہے۔ اس کی مدد سے پبلیشر موبائل میگزین کے ڈیزائن میں آرٹیکل پوسٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سنیپ چیٹ کی ڈسکور سروس کی طرح ہوگا۔
گوگل اپنے اس پراجیکٹ Stamp کو اگلے ہفتے متعارف کرا سکتا ہے۔
گوگل اس سے پہلے 2016 میں سنیپ چیٹ کو خریدنے کی کوشش کر چکا ہے۔ گوگل نے اس کے لیے سنیپ انکارپوریشن کو 30 ارب ڈالر کی پیش کش کی تھی۔یہ 2016 میں سنیپ انکارپوریشن کےآئی پی او سے کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-06

More Technology Articles