Google to launch Live Caption feature with Pixel 4 devices

Google To Launch Live Caption Feature With Pixel 4 Devices

گوگل ، پکسل 4 ڈیوائسز کے ساتھ ہی لائیو کیپشن کا فیچر لانچ کرے گا

گوگل نے آئی /او کانفرنس میں لائیو کیپشن کے فیچر کا اعلان کیا تھا۔  یہ فیچر آڈیو کو ٹرانسکرپٹ کی  صورت میں سکرین پر ظاہر کرتا ہے۔ایکس ڈی اے ڈیویلپر نے اب  بتایا  ہے کہ یہ فیچر کیسےکام کرے گا۔ یہ فیچر کسی بھی آڈیو سٹریم کا تجزیہ کر کے  ٹرانسپکرٹ کو سکرین پر ظاہر کرے گا۔
گوگل نے مئی میں  کہا تھا کہ  لائیو کیپشن کا فیچر  اینڈروئیڈ  10 پر چلنے والی  منتخب  ڈیوائسز میں  متعارف کرائے گا۔
دو ہفتے بعد  گوگل  پکسل 4 ڈیوائسز متعارف  کرائے گا۔ ان میں اینڈروئیڈ 10 او ایس انسٹال ہوگا۔اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ پکسل 4  لائیو کیپشن کے فیچر کی حامل اولین ڈیوائسز میں سے ایک ہوگی۔
پکسل 4  ایکس ایل کی غیر ریلیز شدہ اے پی کے   ، کے سکرین شاٹ سے پتا چلا ہے کہ اس  فیچر کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی زبان کے لیے ہوگا۔

جلد ہی اس میں مزید زبانیں شامل کی جائیں گی۔اس فیچر کو Accessibility  مینو اور ساؤنڈ پینل سے استعمال کیا جا سکے گا۔
میموری اور ڈسک سپیس کی رکاؤٹوں کی وجہ سے لائیو کیپشن کا فیچر منتخب ہائی اینڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔ ون پلس 7 ٹی وہ پہلی ڈیوائس ہے، جس میں اینڈروئیڈ 10 متعارف کرائی جائے گی۔ اس میں یہ بھی فیچر شامل نہیں ہوگا۔ یعنی ابتدائی طور پر اسے محدود صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-01

More Technology Articles