Google to shut down YouTube Gaming app on May 30

Google To Shut Down YouTube Gaming App On May 30

گوگل 30 مئی سے یوٹیوب گیمنگ ایپ بند کر دے گا

گوگل نے  پچھلے سال اعلان کیا تھا  کہ یوٹیوب گیمنگ ایپ  مارچ میں ختم کر دی جائے گی۔گوگل نے اس عرصہ میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا۔ اب گوگل یوٹیوب گیمنگ ایپ کو 30 مئی کو بند کرے گا۔
ماؤنٹین ویو میں قائم کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوٹیوب گیمنگ ایپ کو 30 مئی کو بند کرے گا۔ اس ڈیڈ لائن میں دو دن ہی باقی ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ گوگل یوٹیوب گیمنگ ایپ کے بند کرنے کو مزید موخر کر دے۔

(جاری ہے)


اگر آپ باقاعدگی سے یوٹیوب گیمنگ ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ گوگل اسے اپنے سٹینڈرڈ پلیٹ فارم میں ضم کر رہا ہے۔
30 مئی کے بعد یوٹیوب گیمنگ ایپ  کے صارفین کو یوٹیوب پر گیمز کے نئے چینل پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
بدقسمتی سے اگر آپ نے یوٹیوب گیمنگ ایپ میں کچھ مواد محفوظ کیا ہے یا دیکھا ہے تو اس کا ڈیٹا  30 مئی کے بعد ضائع ہو جائے گا۔گوگل کا کہناہے کہ پلیٹ فارمز کے بیچ گیمز کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔
یوٹیوب کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز کو ضم کرنے سے  کمپنی گیمنگ کمیونٹی کے لیے زیادہ بہتر جگہ بنا سکے گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-28

More Technology Articles