Google Translate is even better at translations

Google Translate Is Even Better At Translations

گوگل ٹرانسلیٹ اب پہلے سے بہتر ترجمہ کرتا ہے

گوگل کی ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن اب پہلے سے بھی بہتر ہوگئی ہے۔ گوگل نے اس میں مزید بہت سی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔
ڈویلپرز کے مطابق اگرچہ انٹرنیٹ پر موجود آدھے سے زیادہ صفحات انگریزی زبان میں لیکن دنیا میں انگریزی زبان سمجھنے والے افراد کی تعداد صرف 15 فیصد ہے۔
گوگل کے کروم براؤزر کے بلٹ ان ٹرانسلیٹ فیچر سے صارفین دوسری زبانوں کے مواد کو بھی اپنی زبان میں ترجمہ کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق کروم پر ایک ٹیپ سے 150 ملین ویب پیجیز ٹرانسلیٹ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل ٹرانسلیٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے نیورل مشین سے کروم میں 9 مزید زبانوں میں بہتری آئی ہے۔ اب نیورل مشین ٹرانسلیشن سے انگریزی سے انڈونیشین اور آٹھ بھارتی زبانوں، بشمول بنگالی، گجراتی، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، پنجابی، تامل اور تیلگو، میں ٹرانسلیشن بہتر ہوگئی ہے۔

ان 9 زبانوں کے علاوہ نیورل مشین ٹرانسلیشن ان ایبلڈ زبانوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ان زبانوں میں چینی، فرانسیسی، جرمن، عبرانی، ہندی، جاپانی، کورین، پرتگالی، تھائی، ترکی، ویتنامی اور سپینی زبان شامل ہیں۔
نیورل مشین ٹرانسلیشن ڈیپ نیورل نیٹ ورکس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے جملوں کی بجائے مکمل فقرات کا ترجمہ کرتا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-26

More Technology Articles