Google will use Gmail to nudge you into updating your browser

Google Will Use Gmail To Nudge You Into Updating Your Browser

گوگل اب صارفین سے کروم براؤزر اپ ڈیٹ کرانے کے لیے جی میل کو استعمال کرے گا

جس طرح مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح صارفین ونڈوز ایکس پی سمیت دوسرے پرانے ورژنز چھوڑ کر تازہ ترین ورژن پر منتقل ہوجائیں اسی طرح گوگل بھی کوشش کر رہا ہے کہ صارفین تازہ ترین کروم براؤزر پر اپ گریڈ کر کے نہ صرف محفوظ براؤزنگ کریں بلکہ نت نئے فیچرز بھی استعمال کریں۔
گوگل نے صارفین کو کروم کے نئے ورژن پر منتقل کرنے کے لیے اب گوگل کروم کو استعمال کیا ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد گوگل کروم کےپرانے یعنی 53 پرصارفین کو کروم اپ ڈیٹ کرنے کی وارننگ دےگا۔

(جاری ہے)

گوگل نے صارفین پر زور دیا کہ وہ گوگل کروم کو جلد از جلد ورژن 55 پر اپ گریڈ کرلیں۔گوگل نے یہ بھی کہا کہ پرانے آپریٹنگ سسٹم جیسے ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز سٹا پر کروم کی سپورٹ بند کر دےگا ۔ گوگل کے اعلان کے مطابق وہ پرانے آپریٹنگ سسٹم پر جی میل کی سپورٹ مکمل طور پر بند نہیں کرے گا لیکن اس سال کے آخر تک جی میل کو صرف ایچ ٹی ایم ایل ورژن میں استعمال کرنے کی اجازت دے گا، جس سے صارفین جی میل کے بہت سے اہم فیچروں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔


گوگل نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کروم 55 پر منتقل ہو کر محفوظ براؤزنگ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے فیچر بھی استعمال کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-03

More Technology Articles