Google working on a smart debit card to rival Apple Card

Google Working On A Smart Debit Card To Rival Apple Card

گوگل اب ایپل کارڈ کے مقابلے میں سمارٹ ڈیبٹ کارڈ پر کام کر رہا ہے

ایپل نےپچھلے  سال مارچ میں ایپل کارڈ  کا اعلان کیا تھا۔ ہواوے نے  پچھلے ہفتے اپنے فیزیکل پے منٹس  کارڈ کو متعارف کرایا ہے۔ اب ایک رپورٹ کے مطابق گوگل  بھی اپنے فیزیکل پےمنٹس کارڈ کا اعلان کرنے والا ہے۔ اس کارڈ کا باضابطہ نام تو ابھی نہیں معلوم لیکن  اس کے اعلان تک اسے گوگل کارڈ کہا  جا سکتا ہے۔
ایپل کارڈ  ایک کریڈٹ کارڈ ہے، جسے کمپنی نے  ماسٹر کارڈ اور گولڈمین ساکس کے اشتراک سے پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس گوگل کارڈ ایک ڈیبٹ کارڈ ہوگا، جسے گوگل مختلف بنکوں کے ساتھ پیش کرے گا۔ ان میں سٹینفورڈ فیڈرل کریڈٹ یونین اور سی آئی ٹی آئی  بھی شامل ہونگے۔گوگل کارڈ ویزا چپ کے ساتھ ہونگے لیکن گوگل بعد میں اپنا اشتراک ماسٹرکارڈ تک بڑھا سکتا ہے۔
گوگل کارڈ کو ریٹیل سٹورز پر خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا اور یہ کانٹیکٹ لیس پے منٹس کو بھی سپورٹ کرے گا۔ اس کارڈ کا ایک ورچوئل ورژن بھی ہوگا جو بلوٹوتھ موبائل پے منٹس کے لیے استمال ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایک  ورچوئل کارڈ نمبر ہوگا، جسے آن لائن خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-19

More Technology Articles