Google’s Datally app for saving on mobile data is dead

Google’s Datally App For Saving On Mobile Data Is Dead

گوگل کی موبائل ڈیٹا بچانے والی ایپلی کیشن ڈیٹالی بھی ختم ہوگئی

گوگل کی موبائل ڈیٹا بچانے والی ایپلی کیشن ڈیٹالی (Datally)  خاموشی سے پلے سٹور سے غائب ہوگئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔
2017 میں لانچ کی گئی اس ایپ سے  سے صارفین  مختلف ایپس کے ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھ سکتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ ایپ صارفین کے قریب وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی تلاش کرتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن موجودہ صارفین کے پاس چل رہی ہے لیکن یہ اینڈروئیڈ 10 سے مطابقت نہیں رکھتی ۔گوگل نے اس ایپ کے ختم کیے جانے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت: 2019-10-21

More Technology Articles