Google's next undersea internet cable will link Africa and Europe

Google's Next Undersea Internet Cable Will Link Africa And Europe

گوگل کی اگلی زیر زمین انٹرنیٹ کیبل افریقا اور یورپ کو ملائے گی

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ا س کی تیسری پرائیویٹ زیر زمین  انٹرنیٹ کیبل یورپ اور افریقا کو ملائے گی۔ اس کا ایک سرا پرتگال میں ہوگا  اور یہ مراکش، جنوبی افریقاا اور دوسرے افریقی ممالک کو ملائے گی۔  اس کیبل کو اکویانو (Equiano) کیبل کا نام دیا گیا ہے۔یہ نام نائجیریا میں پیدا ہونے والے  مصنف اور غلامی کے خاتمے کے حامی  الاودا اکویانو  کے نام پر رکھا گیا ہے۔
اس کیبل کا پرتگال – جنوبی افریقا  کا حصہ 2021 میں باقاعدہ کام کرنے لگے گا۔

(جاری ہے)


گوگل کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے  تین سالوں میں اپنے انفراسٹرکچر پر47 ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔ اکویانو وہ 14 ویں کیبل ہے، جس میں گوگل کا حصہ ہے جبکہ یہ گوگل کا تیسرا پرائیویٹ  انٹرنیشنل کیبل پراجیکٹ ہے۔
گوگل کا پہلا پراجیکٹ Curie تھا، جو اپریل میں مکمل ہوا۔ یہ چلی اور لاس اینجلس کے درمیان ہے۔دوسری کیبل Dunant ہے۔ اس نے فرانس اور امریکا کو ملایا ہے۔ یہ اگلے سال آن لائن ہوگی۔
اکویانو کیبل کو الکاٹیل سب میرین نیٹ ورکس انسٹال کرے گی۔ گوگل کےمطابق یہ دوسری کیبل سے مختلف ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ  اس کیبل کی گنجائش علاقے میں موجود دوسری کیبلز سے 20 گنا زیادہ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2019-06-28

More Technology Articles