Google's 'Sodar' is an AR tool for social distancing

Google's 'Sodar' Is An AR Tool For Social Distancing

گوگل کا “سوڈار” سماجی فاصلے کے لیے ایک اے آر ٹول ہے

گوگل نے ایک نیا آگمنٹڈ رئیلٹی  ٹول پیش کیا ہے، جس سے صارفین گھر سےباہر جاتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک تجرباتی پروجیکٹ ہے، جسے گوگل نے سوڈار(Sodar) کا نام دیا ہے۔ اسے ٹوئٹر پر Experiments with Google اکاؤنٹ سے پیش کیا ہے۔ یہ آپ کی  فون سکرین  کے ذریعے آپ کے گرد چھ فٹ یا دو میٹر قطر کا دائرہ بنائے گا۔یہ ٹول آپ کو وژیول میں چھ فٹ کا دائرہ دکھائے گا۔

(جاری ہے)


سوڈار کوئی الگ  سے ایپلی کیشن نہیں اور نہ ہی اس کے کام کرنے کے لیے اسے انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے کام کے لیے اس کی ویب سائٹ (یہاں کلک کریں) کا وزٹ کرنا پڑےگا۔یہ ٹول صرف کروم فار اینڈروئیڈ پر ہی کام کرے گا اور کچھ اینڈروئیڈ ڈیوائس اس سے مطابقت بھی نہیں رکھتیں۔ اگر کبھی آپ نے  اپنی ڈیوائس پر گوگل کے اے آر پروجیکٹ جیسے آگمنٹڈ رئیلٹی فار اینیملز استعمال کیے ہوں تو آپ کی ڈیوائس اس ٹول کو بھی استعمال کر سکے گی۔


تاریخ اشاعت: 2020-06-01

More Technology Articles