Google’s .dev domain officially opens for business through any registrar

Google’s .dev Domain Officially Opens For Business Through Any Registrar

گوگل کا ڈاٹ dev ڈومین اب باضابطہ طور پر کسی بھی رجسٹرار سے رجسٹر کرایا جا سکتا ہے

گوگل کا .dev ڈومین سب کے لیے باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔گوگل نے .devکو ڈویلپر زاور ٹیکنالوجی سائٹس کے لیے  حاصل کیا ہے۔ ڈویلپر اس ڈومین پر ٹولز، پروگرامنگ لینگویج ،بلاگ اور بہت کچھ ہوسٹ کر سکتے ہیں۔
کوئی بھی .devڈومین حاصل کرنے کے لیے  گوگل سمیت اپنی مرضی کے رجسٹرار  پر سائن اپ کریں اور ڈومین رجسٹر کرا لیں۔

(جاری ہے)

مئی میں ہونے والی گوگل آئی او کانفرنس میں شرکت کی درخواست دینے والوں کو .dev ڈومین مفت دیا جائے گا۔

گوگل کا .devڈومین کافی محفوظ ہوگا کیونکہ انہیں  کام کرنے لیے HTTPS کی ضرورت ہوگی۔ گوگل نے اپنی بہت سی سروسز کو اس ڈومین پر منتقل کر دیا ہے۔
ڈاٹ کام، ڈاٹ نیٹ، اور ڈاٹ آرگ کے بعدانٹرنیٹ نے .dev تک پہنچنے میں طویل سفر کیا ہے۔ آج  صارفین .coolسے .ninjaتک کسی بھی ٹاپ لیول ڈومین حاصل کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-02

More Technology Articles