Google’s new AI can help you speak another language in your own voice

Google’s New AI Can Help You Speak Another Language In Your Own Voice

گوگل کی نئی اے آئی سے آپ اپنی آواز میں دوسری زبانیں بول سکتے ہیں

گوگل ٹرانسلیٹ کمپنی کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پراڈکٹ ہے۔ اس سے صارفین  ٹائپنگ کر کے ، تصاویر لے کر اور سپیچ ٹو ٹیکسٹ ٹیکنالوجی سے ترجمہ کر سکتے ہیں۔ اب کمپنی نے ٹرانسلیٹوٹرون (Translatotron)  کے نام سے نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔اس سے صارفین ٹیکسٹ کی بجائے براہ راست سپیچ ٹو سپیچ   ٹرانسلیشن کر سکتےہیں۔
گوگل کے اے آئی بلاگ پر ایک  پوسٹ میں بتایا گیا  کہ  یہ ٹیکنالوجی  سپیچ ٹو ٹیکسٹ اور پھر ٹیکسٹ ٹو سپیچ کو وائس میں کنورٹ کرنے کی بجائے  ایک نیا ماڈل استعمال کرتی ہے، جس میں نیورل نیٹ ورک کے استعمال سے نیا سسٹم بنایا گیا ہے۔

ٹرانسلیٹوٹرون  کسی بھی ٹاسک کو مختلف مراحل میں نہیں بدلتا، جس کے کافی فائدے بھی ہیں۔ ٹرانسلیٹوٹرون آواز کا ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرتے ہوئے لہجے کی  خصوصیات بھی برقرار رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر اُن  ساؤنڈ سٹوڈیوز کے لیے زبردست ہے جو فلموں اور ٹی وی ڈراموں کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتےہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل کی درستی ابھی بہت اچھی نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بہتر ہوتی چلی جائے گی۔


گوگل کی  اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں  پڑھنے کے لیے یہاں کلک  کریں۔
اور ریسرچ ٹیم کی طرف سے استعمال کیے گئے ماڈل کے بارے میں پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-16

More Technology Articles