Govt Launches Digital Edition of Urdu Dictionary

Govt Launches Digital Edition Of Urdu Dictionary

اردو لغت کے ڈجیٹل ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا

اردو لغت بورڈ نے بالاآخر 22 جلدوں پر مشتمل قومی اردو لغت کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ یہ افتتاح صدر پاکستان ممنون حسین نے کیا۔
قومی اردو لغت 2 لاکھ 26 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے ۔ اس لغت کی ڈیجٹلائزیشن کے منصوبے پر 13.2 ملین روپے لاگت آئی اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوا۔
ڈیجیٹل لغت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ لغت کا اجراء اردو زبانوں کے عالمی زبانوں کے مقابلے پر ایک مقام دے گا۔

انہوں نے لغت کو ایک ہزار سالہ ثقافتی روایات کا عکاس قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ایسے منصوبے ہمیں غیر ملکی ثقافتی یلغار سے محفوظ رکھنے میں مدد دیں گے۔ اس موقع پر ممنون حسین نے امید کا اظہار کہ کہ اردو لغت بورڈ اس لغت کو اپڈیٹ رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں اس لغت میں آواز بھی شامل کی جائے گی تاکہ مختلف الفاظ کی ادائیگی کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)



اس موقع پر عرفان صدیقی نے بتایا کہ بچوں کے لیے بھی ایک مختصر لغت تیار کی گئی ہے اور لغت اقبال اور لغت غالب پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ قاری ان دو عظیم شعراء کی شاعری میں موجود نامانوس الفاظ کے بارے میں جان سکیں۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہا کہ اکادمی ادبیات کے دفاتر دادو، مظفر آباد، گلگت اور ملتان میں بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال 350 ملین روپے مالیت کی کتب فروخت کیں۔
اردو لغت کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-26

More Technology Articles