GSMA to decide the fate of MWC 2020 this Friday

GSMA To Decide The Fate Of MWC 2020 This Friday

موبائل ورلڈ کانگرس 2020 منعقد ہوگا یا نہیں۔ قسمت کا فیصلہ جمعے کو ہوگا

دنیا میں ٹیکنالوجی کی بڑی تقریبات میں  موبائل ورلڈ کانگرس ایک اہم تقریب ہے۔پروگرام کے مطابق اسے 24 فروری کو بارسلونا، سپین میں منعقد ہونا ہے۔تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت سی کمپنیوں نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
ایم ڈبلیو سی کے منتظمین، جی ایس ایم اے، نےپچھلےہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس تقریب کا انعقاد اپنے پروگرام کے مطابق ہوگا۔
جی ایس ایم اے نے بتایاتھا کہ 2800 افراد اس تقریب میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

لیکن سپین سے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق جی ایس ایم اے جمعہ 14 فروری کو ایک میٹنگ میں  موبائل ورلڈ کانگرس 2020 کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔
جی ایس ایم اے نے ابھی تک اس میٹنگ کے بارے میں نہیں بتایا۔ ہوسکتا ہے کہ اس میٹنگ میں اس تقریب کو ہی منسوخ کر دیا جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میٹنگ میں مزید نئے اقدامات کااعلان کیا جائے۔


اس وقت تک ایک درجن کے قریب کمپنیوں نے ایم ڈبلیو سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں  ایل جی، ٹی سی ایل، ایمزون، این ویڈیا، ایریکسن، سونی اور ویوو شامل ہیں۔تاہم شومی نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے، تاہم تقریب میں شومی کا  یورپین سٹاف شریک ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-12

More Technology Articles