Hackers attack on Android devices

Hackers Attack On Android Devices

ہیکرز کا اینڈرائیڈ پر حملہ

اس ہفتے کے شروع میں ایپل کے وائس پریذیڈنٹ فل سچیلر کے مطابق 99% وائرس اینڈرائیڈ ڈؤائسس کو نشانہ بن رہی ہیں۔اس وائرس کا چور راستہ سیمینٹک Symantec نے تلاش کیا ہے۔جب آپ اینڈرائیڈ ڈؤائس کو اپنے پی سی سے بذریعہ منسلک کرتے ہیں تو ایک ٹارجن وائرس آپ کے فون میں ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔ جسکا نام ٹروجن ڈروئیدپاک ہے۔ یہ اسوقت ٹرانسفر ہوتا ہے جب آپ کا فون ’’ڈی بگنگ‘‘ موڈ پر ہو۔

(جاری ہے)

جسے ڈولپرززیادہ استعمال کرتے ہیں، یا بعض اوقات جب فون کے سافٹ وئیر میں مسئلہ ہو تو ڈی بگ کرنا پڑتا ہے۔

جب یہ وائرس آپ کے فون میں آتا ہے تو بالکل ایک بینک کی اپلیکیشن کی طرح کا نظر آتا ہے ۔

سیمینٹک Symantec کے مطابق اس سے بچنے کا واحد حل یو ایس بی ڈی بگنگ کے بغیر یو ایس بی کے ساتھ فون کو کمپیوٹر سے منسلک کرنا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے فون میں اسطرح کا کوئی وائرس آگیا ہے تو اس میں فوری طور پر اینٹی وائرس انسٹال کریں۔ ورنہ آپ کی تمام تصاویر، ویڈیوز اور دیگر معلومات ہیکرز تک جا پہنچیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-25

More Technology Articles