Haier to Officially Start Laptop Assembly Line in Pakistan

Haier To Officially Start Laptop Assembly Line In Pakistan

ہائیر نے لیپ ٹاپ اسمبلی لائن لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیا

ہائیر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاہور میں لیپ ٹاپ کی اسمبلی لائن کا باقاعدہ آغاز کرنے والا ہے۔ یہ پاکستان میں لیپ ٹاپ کی پہلی اسمبلی لائن ہوگی۔

(جاری ہے)


ہائیر گروپ نے اپنے لیپ ٹاپ اسمبلی پلانٹ کے ٹسٹ کامیابی سے کرلیے ہیں اور اب ہائیر اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ لیپ ٹاپ بنانے کا آغاز کرنے والا ہے۔
ہائیر نے ابتدائی ٹسٹ کے لیے 1000 لیپ ٹاپ بنائے تھے جو مکمل طور پر لاہور میں اسمبل ہوئے۔ ہائیر 2016 کے آخر تک لاہور کے پلانٹ سے 150000 لیپ ٹاپ بنائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-21

More Technology Articles