Hakomat Ka Aainda Maah 3G,4G Licenses Ki Nilami Ka Elaan

Hakomat Ka Aainda Maah 3G,4G Licenses Ki Nilami Ka Elaan

حکومت کا آئندہ ماہ 3جی، 4 جی لائسنس کی نیلامی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تھری جی پالیسی ڈائریکٹیو کی منظور دے دی جس کے بعد آئندہ ماہ تھری جی کی لائسنز کی نیلامی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مارچ کے اختتام تک تھری جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل شروع ہوگا جس میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ابتدائی طور پر تھری جی کے فی لائسنز کی قیمت 295 ملین ڈالر رکھی گئی ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ تھری جی اور 4 جی لائسنز کی فروخت کا عمل شفاف طریقے سےمکمل کیا جائے گا، تھری جی کے 3 اور 4 جی کے 2 لائسنز جاری کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تھری جی سے متعلق تمام تفصیلات پاکستانی ٹیلی کام اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چند روز میں جاری کردی جائیں گی تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپیکٹرم پر جلد پیشرفت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائسنز کی نیلامی کے بعد ملک میں روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے اور شرح نمو میں اضافہ اور افراط زر میں کمی واقع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-21

More Technology Articles