health post could harm fb users

Health Post Could Harm Fb Users

فیس بک صحت کے حوالے سے شیئر کی جانے والی گمراہ کن خبریں مہلک ثابت ہوسکتی ہیں

سوشل میڈیا پر صحت کے حوالے سے شیئر کی جانی والی پوسٹیں صحت کے لیے کافی مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین صحت کے حوالے سے مصدقہ تنظیموں کی مصدقہ رپورٹوں کے مقابلے میں مشتبہ ذرائع سے سامنے آنے والی پوسٹوں کو زیادہ شیئر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

2016 میں فیس بک پر کینسر کے حوالے سے سب سے زیادہ شیئر ہونے والے مضامین میں سے آدھے سے زیادہ ناقابل اعتبار تھے۔ان مضامین میں ڈاکٹروں اور صحت کے حکام کےحوالے جھوٹے اور غلط طریقے سے دئیے گئے تھے ۔
ماہرین صحت نے فیس بک پر شیئر ہونے والی بے تحاشا جھوٹی خبروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ صارفین کو اپنی صحت کے معاملے میں فیس بک پوسٹوں کی بجائے ڈاکٹروں پر زیادہ اعتبار کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-08

More Technology Articles