Here is the Reason why Samsung Galaxy Note 7 Exploded

Here Is The Reason Why Samsung Galaxy Note 7 Exploded

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں آگ لگنے کی وجوہات

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹد کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلیکسی نوٹ 7 سمارٹ فونز کو آگ لگنے کی بنیادی وجہ بیٹری تھی۔
دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی اپنی تاریخ کے بہت بڑے نقصان سے دوچار ہونے کے بعد سام سنگ گلیکسی ایس 8 لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ گلیکسی ایس 8 کو اسی ششماہی میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔


گلیکسی نوٹ 7 ڈیوائس میں آگ لگنے کی تحقیقات کرنےو الوں اور تجزیہ کاروں کے بقول سام سنگ کے لیے نوٹ 7 کی خرابی کی تسلی بخش وضاحت پیش کرنا اور یہ یقین دہانی کرانا کہ اس طرح کا حادثہ دوبارہ نہیں ہوگا کافی مشکل ہے۔
سنگا پور کی ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے تجزیہ کار برائن ما کا کہنا ہے کہ سام سنگ کو خریداروں کا نوٹ 7 جیسا حادثہ دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرانی ہی پڑے گی۔

(جاری ہے)


ذرائع کا کہنا ہے کہ سام سنگ اپنی ڈیوائس گلیکسی نوٹ 7 کے بارے میں تحقیقات سے سب کو 23 جنوری کو آگاہ کرے گا۔ اس کے ایک دن بعد ہی وہ اپنی چوتھی سہ ماہی کی آمدن کا اعلان کرے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سام سنگ موبائل بزنس کے سربراہ کو ڈونگ جن عوام کو گلیکسی نوٹ 7 کی تحقیقات سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ اس طرح کے حادثہ سے بچاؤ کے لیے کمپنی نے کیا کیا اقدامات کیے ہیں۔

پچھلے سال ستمبر میں سام سنگ کو گلیکسی نوٹ 7 میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد 25 لاکھ فون واپس منگوانا پڑے تھے۔شروع میں کہا گیا تھا کہ نوٹ 7 کی خرابی ایک سپلائر، جسے بعد میں سام سنگ ایس ڈی آئی کمپنی لمیٹڈ کےنام سے شناخت کیا گیا، کی وجہ سے ہے۔ اس کے بعد سام سنگ نے دوسرے سپلائر سے محفوظ بیٹریاں بھی حاصل کیں مگر اس کے باوجود ڈیوائس میں آگ لگنے کے واقعات کم نہیں ہوئے، جس کے بعد اس ڈیوائس کی فروخت بند کر دی۔
نوٹ 7 کی وجہ سے سام سنگ کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ماہرین نے اپنا خیال ظاہر کیا تھا کہ ڈیوائس میں بیٹری کے لیے بہت کم جگہ فراہم کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ڈیوائس آگ پکڑ لیتی تھی۔ سام سنگ نے اپنی تحقیقات اور تھرڈ پارٹی سے کرائی گئی تحقیقات میں بیٹری، ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-17

More Technology Articles