Hewlett Packard Enterprise acquires supercomputer maker Cray in the race to ‘exascale’ performance

Hewlett Packard Enterprise Acquires Supercomputer Maker Cray In The Race To ‘exascale’ Performance

ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز نے سپر کمپیوٹر ساز ”کرے“ کو خرید لیا

ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز 2015 میں ہیولٹ پیکارڈ سے  الگ ہو کر نئی کمپنی کے طور پر سامنے آئی تھی۔ ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز نے حال ہی میں سپر کمپیوٹر ساز کمپنی کرے کو  خرید لیا ہے۔یہ خریداری 1.3 ارب ڈالر میں ہوئی ہے۔
کرے کو 1972 میں بابائے سپر کمپیوٹنگ سیمور کرے نے قائم کیا تھا۔ اس کمپنی کے پاس اب بھی دو  سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے کانٹریکٹس ہیں۔
یہ سپر کمپیوٹر دو یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی لیب یعنی آک ریج نیشنل لیبارٹری اور ارگونی نیشنل لیبارٹری کے لیے بنائے جانے ہیں۔ ان میں سے ایک سپر کمپیوٹر کو فرنٹیئر کا نام دیا گیا ہے، جسے اے ایم ڈی کی شراکت داری میں بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے کو ارورا کا نام دیا گیا ہے اور اسے انٹل کی شراکت داری میں بنایا جا رہا ہے۔ یہ سپر کمپیوٹر 1.5 ایگزا فلوپس یا  دس سنگھ (quintillion)  کیلکولیشنز فی سیکنڈ سر انجام دےسکے گا ۔

(جاری ہے)


اس طرح کے ایگزا سکیل سپر کمپیوٹر ابھی وجود نہیں رکھتے۔ کرے کی خریداری سے لگتا ہے کہ ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز یا ایچ پی ای  ایگزا سکیل  مارکیٹ میں اپنے کے لیے جگہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
اس وقت آئی بی ایم دنیا کے دو تیز رفتار ترین سپر کمپیوٹر ز کا خالق ہے۔ ان میں سے ایک سپر کمپیوٹر کا  نام سمٹ (Summit) اور دوسرے کا سیرا (Sierra) ہے۔
ایگزا سکیل سپر کمپیوٹر  خلائی تحقیق، موسمیاتی سائنس، طب، نیوروسائنس اور فزکس میں خاصے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ یہ مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
اس وقت امریکا، چین، جاپان اور دوسرے کئی ممالک ایگزا سکیل سپر کمپیوٹر بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ یہ دوڑ چین 2020 میں جیت جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-21

More Technology Articles