Hey Google wakeup command slowly rolling out to phones

Hey Google Wakeup Command Slowly Rolling Out To Phones

موبائل پر گوگل اسسٹنٹ کو اب Hey Google سے بھی کمانڈ دی جا سکے گی

اس وقت آپ گوگل ہوم ڈیوائس پر وائس کمانڈ دینے کے لیے OKay Google یا Hey Google استعمال کر سکتے ہیں لیکن ابھی تک Hey Googleگوگل کے موبائل ورژن پر کام نہیں کرتا۔ اب Hey Google موبائل پر بھی کام کرے گا۔

(جاری ہے)

گوگل کے موبائل صارفین اب وائس کمانڈ کو Okay, Google کے ساتھ ساتھ Hey Google سے استعمال کر سکیں گے۔بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں اوکے گوگل سے وائس کمانڈ دینا زیادہ عجیب لگتا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے اسے موبائل صارفین کے لیے بھی جاری کیا ہے۔ گوگل نے یہ فیچر تمام موبائل فون کے لیےجاری کرنا شروع کر دیا ہے، جلد ہی تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-21

More Technology Articles