High Tech Movie Has Five Different Endings

High Tech Movie Has Five Different Endings

جیسی نظریں ویسا اختتام ۔ہائی ٹیک فلم کے پانچ طرح کےاختتام

0اینگری ریور(Angry River) مختصر دورانیے کی انٹرایکٹیو فلم ہے۔اس میں آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دیکھا جائے گا کہ ناظرین کی نظریں سکرین پر کس جگہ زیادہ دیر تک رہتی ہیں۔ اس کے بعد فلم خود کو ایڈٹ کر تے ہوئے اختتام بدل دیتی ہے۔ اس فلم کے پانچ طرح کے اختتام ہیں۔
اینگری ریور بنیادی طور پر کئی اختتام والی انٹریکٹیو ویڈیو گیم فلم ہے۔

اس فلم کے اختتام کا تعین کی بورڈ یا کنٹرولر کی بجائے نظروں کو دیکھا جاتا ہے۔
اس انقلابی پروجیکٹ کے فلم ساز ارمین پیرین نے بتایا کہ اس فلم کا خیال تین سال پہلے انہیں اپنی ایڈیٹنگ ٹیم ممبر کی کوئی بات سن کر آیا۔ ارمین کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ خیال ایک پاگل پن لگتا تھا لیکن مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی ترقی نے اسے حقیقت کا روپ دے دیا۔

(جاری ہے)


اس فلم کو بنانے کے لیے فلم ساز نے نیویارک کی ایک ٹیک کمپنی کراس بیٹ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اس کمپنی نے آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی اور مشین لرننگ کو ڈویلپ کیا، جس سے سٹوری لائن ایڈٹ ہوتی ہے۔
اس فلم کی فلم بندی اوریگون میں کی گئی ہے۔ فلم بین اس فلم کو عام فلم کی طرح دیکھتے ہیں لیکن پس منظر میں ناظرین کی نظروں کو ٹریک کیا جاتا ہے کہ وہ کس منظر کے دوران سکرین کےکس حصے پر ہوتی ہیں۔ اسی کے مطابق فلم خود بخود ایڈٹ ہو جاتی ہے اور ناظرین کو پانچ میں سے ایک اختتام دکھایا جاتا ہے۔
اس فلم کا آن لائن پریمیئر 18 مئی کو ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-14

More Technology Articles