HMD now owns 500 Nokia design patents

HMD Now Owns 500 Nokia Design Patents

ایچ ایم ڈی کے پاس اب 500 نوکیا ڈیزائن پیٹنٹس ہیں

نوکیا کے بارے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ مائیکروسافٹ موبائل نے تقریباً 500 ڈیزائن پیٹنٹس ایچ ایم ڈی گلوبل کو منتقل کر دئیے ہیں۔ مائیکروسافٹ موبائل نے نوکیا اور مائیکروسافٹ برانڈ کے بہت سے ونڈوز ہینڈ سیٹ بنائے تھے جبکہ ایچ ایم ڈی گلوبل آج کل نوکیا برانڈ کے فون بنا رہا ہے۔
ایچ ایم ڈی گلوبل پہلے ہی نوکیا 3، نوکیا 5 اور نوکیا 6 لانچ کر چکا ہے جبکہ اگلے ماہ اپنا فلیگ شپ نوکیا 8 متعارف کرانے والا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ایم ڈی گلوبل کے پاس لومیا کیمرہ یو آئی کا پیٹنٹ بھی ہے، جسے پرانے نوکیا نے اپنے ونڈوز فون کے لیے بنایا تھا۔
اس کے برعکس PureView، ClearBlack اور PureMotion کے ٹریڈ مارک اب تک مائیکروسافٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس لیے ان میں سے کچھ بھی مستقبل قریب میں نوکیا کے فونز میں نظر نہیں آئے گا۔
مائیکروسافٹ موبائل کے پاس اس وقت بھی 200 ڈیزائن پیٹنٹس ہیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا انہیں بھی ایچ ایم ڈی کو منتقل کیا جائے گا یا مائیکروسافٹ اپنے پاس رکھے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-29

More Technology Articles