HMD officially takes over the Nokia phone business

HMD Officially Takes Over The Nokia Phone Business

ایچ ایم ڈی نے باقاعدہ طور پر نوکیا فون کا کاروبار سنبھال لیا

آج سے ایچ ایم ڈی گلوبل نے باقاعدہ طور پر نوکیا فون اور ٹیبلٹ کا کاروبار سنبھال لیا ہے۔ ایچ ایم ڈی اگلے 10 سالوں تک ساری دنیا میں نوکیا برانڈ کے فون اور ٹیبلٹ فروخت کرے گا۔ ایچ ایم ڈی نوکیا کا برانڈ اور نوکیا کی ملکیتی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر نوکیا کو رائلٹی دے گی۔
یاد رہے کہ نوکیا بطور کمپنی نہ ہی ایچ ایم ڈی کی مالک اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ایم ڈی بھی فن لینڈ کی کمپنی ہے لیکن اب اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نوکیا کا بھی ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
ایف آئی ایچ موبائل، جو فوکس کون کی ذیلی کمپنی ہے، بھی نوکیا کے فیچر فون بنائے گی۔یعنی ایچ ایم ڈی کا فوکس اینڈروڈ سمارٹ فون ہوگا۔نوکیا کی ویب سائٹ nokia.com/phones کو اب ایچ ایم ڈی آپریٹ کرے گی۔ ایچ ایم ڈی اپنا پہلا سمارٹ فون 2017 میں متعارف کرائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-01

More Technology Articles