HP New Series of Tablets Turn Your Paper Notes Digital

HP New Series Of Tablets Turn Your Paper Notes Digital

ایچ پی کی نئی ٹیبلٹ سیزیز کی بدولٹ پیپر نوٹس بھی ڈیجیٹل ہو جائیں گے

ایچ نے اپنی پرو سلیٹ سیریز میں ایچ پی پروسلیٹ 8 اور پروسلیٹ 12 ٹیبلٹ متعارف کرائے۔ان ٹیبلٹ کے ساتھ ڈؤئٹ پین (Duet Pen) کی بدولت ٹیبلٹ کے ڈسپلے کے ساتھ ساتھ کاغذ پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔کاغذ پر لیے گئے نوٹس یا ڈرائنگ پین کی بدولت ٹیبلٹ میں منتقل ہو جاتےہیں، جس کے بعد نوٹس کو ڈیجیٹلی بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


تحریر کی کاغذ سے ٹیبلٹ میں منتقلی کے لیے ایچ پی پیپر فولیو ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں پین کے اندر الٹراسونک سپیکر بنائےجاتےہیں جو آڈیو سگنل خارج کرتے ہیں جو بعد میں ٹیبلٹ میں منتقل کر دئیے جاتے ہیں۔


پرو سلیٹ دو مختلف سائز پروسلیٹ 8 اور پروسلیٹ 12میں دستیاب ہے۔پروسلیٹ 8 کا سکرین سائز 7.9 انچ ہے۔ ڈسپلے ریزولوشن 2048 x 1536 ہے ۔اس ٹیبلٹ میں سنیپ ڈریگن 800 ،2.3 گیگا ہرٹزپروسیسر اور 2 جی بی ریم 2 ہے۔ٹیبلٹ کی میموری 16 جی بی ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles