HTC and Google announce a 1.1 billion agreement for the future of Pixel

HTC And Google Announce A 1.1 Billion Agreement For The Future Of Pixel

پکسل کے مستقبل کے لیے گوگل اور ایچ ٹی سی میں 1.1 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا

گوگل کو ایچ ٹی سی کی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا لائسنس بھی حاصل ہوگا
ایچ ٹی سی اور گوگل کے بیچ باضابطہ طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے،جس کے تحت گوگل ایچ ٹی سی کو 1.1ارب ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔ جس کے بدلے میں ایچ ٹی سی گوگل کو اپنے کچھ ملازمین فراہم کرے گا اور گوگل کو ایچ ٹی سی کی انٹلیکچوئل پراپرٹی تک رسائی حاصل ہوگی۔
اس وقت ایچ ٹی سی کے بہت سے ملازمین گوگل کے ساتھ مل کر پکسل فون پر کام کر رہے ہیں۔

اس معاہدے کے بعد وہ گوگل میں ہی شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گوگل کو ایچ ٹی سی کی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا لائسنس بھی حاصل ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ گوگل مستقبل کی پکسل ڈیوائسز میں ایچ ٹی سی کے ڈیزائن اور حقوق ملکیت استعمال کر سکے گا۔
اس معاہدے سے ایچ ٹی سی کو اپنے آنے والے فلیگ شپ پر کام کرنے میں آسانی ہوگی(اس سمارٹ فون پر پہلے ہی کام جاری ہے)۔ اس کے علاوہ ایچ ٹی سی اپنے VIVE VR پلیٹ فارم کو پھیلاسکے گا اور IoT، AR اور AI میں سرمایہ کاری کر سکے گا۔اس معاہدے کے بعد گوگل تائیوان میں ایچ ٹی سی کے ٹیکنالوجی ہب میں کام کر ے گا۔
ابھی یہ معاہدہ اور خریداری تکمیل کے مراحل میں ہے۔ متعلقہ محکموں سے اجازت کے بعد یہ خریداری 2018 کے شروع میں مکمل ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-21

More Technology Articles