Huawei's new MateBook X E and D go on preorder

Huawei's New MateBook X E And D Go On Preorder

ہواوے میٹ بک ایکس، ای اور ڈی کے پری آرڈر شروع

ہواوے نے مئی میں نئی میٹ بکس متعارف کرائی تھی، جنہیں اب امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ میٹ بک ایکس، میٹ بک ای اور میٹ بک ڈی کے پری آرڈر ایمزون اور نیو ایگ پر کل شروع ہو جائیں گے جبکہ ان کی فراہمی بھی اسی گرما میں ہوگی۔
ان تینوں میٹ بکس میں میٹ بک ڈی سب سے سستی ہے، جس کی قیمت 699 ڈالر ہے۔

اس میں کور آئی 5 پروسیسر، 8 جی بی ریم، 1 ٹیرابائٹ ایچ ایچ ڈی اور Nvidia 940MX جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)


میٹ بک ای کی قیمت 799 ڈالر ہے۔ اس میں کور ایم 3 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی ایس ایس ڈی ہے۔ میٹ بک ای کو کور آئی 5 پروسیسر اور 8 جی بی ماڈل میں بھی لانچ کیا گیاہے، جس کی قیمت 999 ڈالر ہے۔
میٹ بک ایکس کی قیمت 1099 ڈالر ہے۔ اس میں کور آئی 5 پروسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ایس ایس ڈی ہے۔ اس کے کور آئی 7، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی ماڈل کی قیمت 1299 ڈالر ہے۔
میٹ بک ڈی صرف گولڈ رنگ میں دستیاب ہوگا جبکہ میٹ بک ای اور ایکس گرے اور گولڈ رنگوں میں فروخت کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-30

More Technology Articles