Huawei and Mobilink Launches the new Toolbar

Huawei And  Mobilink Launches The New Toolbar

ہواوے اور موبی لنک نے نیا ٹول بار متعارف کرادیا

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی مو بی لنک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت اپنے صارفین کیلئے موبی لنک ٹول بار کے نام سے نئی سروس متعارف کرادی ہے ۔موبی لنک ٹول بار کو ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ تمام http ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے موبی لنک سم کارڈ اور موبی لنک ڈیٹا پیکیج استعمال کرنے والے صارفین محض ایک کلک کے ذریعے ڈیٹا بنڈل خرید سکیں گے،اس ٹول بار کو متعارف کرانے کا مقصد ڈیٹا بنڈل کی سبسکریشن کرنے والے صارفین کو سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا کے نمائندگا ن کی بڑی تعداد کے ساتھ ہواوے اور موبی لنک کے عہدیداران کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب کا آغاز ہواوے پاکستا ن کے وائس پریذیڈنٹ Xiao Gang کی افتتاحی تقریر سے ہوا جنہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا موضوع کافی حد تک Viplecom’ کے وژن سے منسلک ہے ،Viplecom’ کا سلوگن ہے کہ تیزی پورے گروپ میں تبدیلی پروگرام کے گردمرکوز ہے ،مجھے امید ہے کہ یہ کانفرنس ڈیجیٹل سروس روڈ میپ وڈیو ڈومین اور مستقبل میں مزید تعاون کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ہواوے ہمیشہ سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات متعار ف کرارہا ہے ،ہواوے کی جانب سے سینکڑوں یوزرز فرینڈلی ایپلکیشنز متعارف کرائی جاچکی ہیں ،ہواوے کی جانب سے صارف کے اعتماد اور اطمینان کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور جدید تخلیقاتی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے ۔موبی لنک ٹول بار ہواوے کی جانب سے موبی لنک کے اشتراک سے اٹھایا جانے والا ایک اور اہم قدم ہے ،اس سروس کے کوئی سبسکریشن چارجز نہیں ہیں اور موبی لنک سم کارڈ کے ساتھ ایک اسمارٹ فون رکھنے والا صارف اسے استعمال کرسکتا ہے،فی الحال یہ سروس اسلام آباد میں میں متعارف کی گئی ہے،تاہم جلد ہی اس سروس کو کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں بھی متعارف کرادیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-31

More Technology Articles